ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ بارہ گھنٹے سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ بارہ گھنٹے سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بلائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔آج (اتوار) صبح بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت یہ رہا۔اسلام آباد اور گلگت 9ڈگری سینٹی گریڈکوئٹہ اور مظفرآباد 4لاہور 12پشاور 11کراچی 16اور مری 2ڈگری سینٹی گریڈ