حکومت خواتین کو تمام بنیادی حقوق فراہم کرانے کیلئے پرعزم ہے:زرتاج
ماحولیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خواتین کو تمام بنیادی حقوق فراہم کرانے کیلئے پرعزم ہے۔ ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خواتین کوبااختیار بنانے کے سب سے بڑے داعی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارچ کرنا خواتین اور معاشرے کے دوسرے طبقوں کا حق ہے تاہم ہر ایک کو سماجی اور اسلامی اقدار کا خیال رکھنا چاہیے۔