حکومت خواتین کے تحفظ اور خوشحالی کیلئے ہرممکن اقدام کرے گی، وزیراعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت خواتین کے تحفظ اور ان کی خوشحالی کے لئے ہرممکن اقدام کرے گی۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس دن کومنانے کا مقصد خواتین کوبرابر کے حقوق اور مواقع دینے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔ خواتین کو حقوق دینے کی کوشش میں ہمارے مذہب اسلام نے ہماری رہنمائی کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہےکہ ہماری خواتین زندگی کے ہرشعبے میں کام کر رہی ہیں۔ خواتین ہرشعبے میں قومی اور عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کررہی ہیں۔ میرا یقین ہے پائیدار سماجی و معاشی ترقی کاعمل خواتین کو برابر کے مواقع فراہم کر سکتا ہے