سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈروں سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے قبائلی اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران کمانڈروں سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل اور جنوبی وزیرستان کے علاقے زوئڈا میں کارروائیاں کیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گرد کمانڈر عبدالآدم زیب سیکیورٹی فورسز پر بدستور 20 سے زائد دہشت گردی کے واقعات، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی افراد کے خلاف 2014 سے آئی ای ڈی، فائرنگ، سرکاری عمارتوں پر حملے، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ اور دہشت گردوں کی تربیت اور منظم کرنے میں ملوث رہا ہے۔