پاکستانی خواتین کا قومی وقاربڑھانے میں بے پناہ کردار ہے:آرمی چیف

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی خواتین نے قومی وقار اور عظمت کو بڑھانے میں بے پناہ کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے مختلف شعبوں میں قوم اور انسانیت کی خدمت کر کے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے اور وہ عزت و تکریم کی مستحق ہیں۔