سابق صدر آصف علی زرداری کے حق میں ایک اور بڑا فیصلہ آگیا۔
جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب کی جانب سے دائر ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی گئی جبکہ وکلاء کی ہڑتال کے باعث کیس کی سماعت 15مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے نیب ریفرنس کی سماعت کی تونیب پراسیکیوٹر اور نیب کے گواہان عدالت میں پیش ہوئے تاہم مقدمہ میں نامزد، ملزمان سابق صدر آصف علی زرداری، عبدالغنی مجید اور ندیم بھٹو عدالت پیش نہ ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر کی جانب سے وکلا نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں، عدالت نے درخواستیں منظور کرلیں اور وکلا کی ہڑتال کے باعث نیب ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 15 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔