نیب لاہور نے مریم نواز کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

قومی احتساب بیورو لاہور نے کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ لیگی رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن(ر)صفدر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں اہم پیش رفت سامنے آئی اور نیب لاہور نے مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب لاہور نے کہا کہ مریم نواز کے کیپٹن (ر)صفدر کی بے نامی دار ہونے کے شواہد ملے ہیں، کیپٹن (ر)صفدر نے مریم نواز کے نام پر سندر میں 109 ایکڑ اراضی، موضع مال میں 377کنال 12 مرلے، موضع بدوکی میں 62 کنال 2 مرلے اور رائیونڈ روڈ پر 14 کنال 1 مرلے کی قیمتی زمین خرید رکھی ہے جبکہ مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکٹر کی اراضی کی بے نامی دار ہیں۔ نیب دستاویزات کے مطابق کیپٹن صفدر کے ذرائع آمدن کیا ہیں، مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ کہ لیگی رہنما کیپٹن(ر ) صفدر کیخلاف 2020 میں نیب خیبرپختونخوا کو شکایات موصول ہوئیں تاہم لاہور میں زیادہ تر جائیدادیں ہونے کے باعث انکوائری نیب لاہور کو منتقل کی گئی ۔