خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر قسم کی قانون سازی کی جائے۔رابعہ فاروقی

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے عالمی دن پر پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر قسم کی قانون سازی کی جائے اور خواتین کی ترقی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں کیونکہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کی ملکی دھارے میں شمولیت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا یہ ایوان یہ بھی قرار دیتا ہے کہ خواتین کی عزت و ناموس کے لئے ہر سطح پر اقدامات ہونے چاہیں تمام خواتین اپنے حقوق کے لئے متفق ہیں اور وہ اپنے حقوق کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ خواتین کے ساتھ ہونے والے آبروریزی کے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں