پی ڈی ایم کا یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے مشترکہ امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار نامزد کردیا ہے۔پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کی تجویز پیش کی تھی جس کی عوامی نیشنل پارٹی نے بھی حمایت کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے کوئی نام سامنے نہیں آیا ہے۔نومنتخب سینیٹرز 12 مارچ کو حلف اٹھائیں گے جس کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوگا۔حکومت نے موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہی دوبارہ چیئرمین سینیٹ نامزد کیا ہے۔