اسلام پہلا مذہب ہے جس نے تمام شعبوں میں خواتین کے حقوق میں اضافہ کیا: شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سوشل میڈیا پر اپنا پیغام شیئر کیا ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اسلام پہلا مذہب ہےکہ جس نے تمام شعبوں میں خواتین کے حقوق میں اضافہ کیا ہے، چاہے وہ تعلیم کا میدان ہو، صحت ہو یا کوئی اور شعبہ ہو۔انہوں نے سورہ آل عمران کی آیت 195کا انگریزی ترجمہ بھی شیئر کیا ہے جس میں اللہ تعالی نے کہا ہے کہ 'میں تم میں سے کسی کام کرنے والے کی محنت ضائع نہیں کرتا ، خواہ مرد ہو یاعورت، تم آپس میں ایک(برابر)ہو۔