این اے 249 ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی امیدواروں کے نام, 10 سے زائد امیدوار پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے سرگرم
کراچی: این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے تحریک انصاف نے امیدوار کے لیے درخواستیں طلب کرلیں۔ تحریک انصاف نے حلقہ این اے 249 کے امیدوار کے انتخاب کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، پارلیمانی بورڈ میں وفاقی وزیر علی زیدی، فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان اور دیگر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق این اے 249 کے لیے 10 سے زائد امیدوار پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے سرگرم ہیں۔امیدواروں میں امجد آفریدی، سبحان علی ساحل، عرفان نیازی، عزیز آفریدی، جنید لاکھانی، طارق نیازی، عبدالرحمان، ملک شہزاد، اعوان گل، عصمت نیازی شامل ہیں۔