یوکرین کی صورتحال سے ترقی پذیر ممالک پر بدترین معاشی اثرات مرتب ہوں گے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یوکرائن کی صورتحال سے ترقی پذیر ممالک پر بدترین معاشی اثرات مرتب ہوں گے،یہاں حالات کو معمول پر لانے اور فوری سیز فائر کی ضرورت ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ان کی یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مائیکل سے یوکرائن کی صورتحال پر بات کی اور فوجی تنازعہ جاری رہنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے ترقی پذیر ممالک پر بدترین معاشی اثرات پر روشی ڈالی۔انہوں نے فوری سیز فائر اور حالات معمول پر لانے کی ضرورت پر زوردیا۔