پی ایس ایل 8، پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں ٹاس کےلیے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے محمد نواز میدان میں اترے۔سرفراز احمد گزشتہ میچ میں انگلی میں انجری کا شکار ہوگئے تھے. آج اُن کی جگہ محمد نواز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کا موقع میسر آیا ہے پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان) ، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ، رؤمین پاؤل، عامر جمال، وہاب ریاض، عظمت اللہ عمرذئی، ارشد اقبال، مجیب الرحمان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: مارٹن گپٹل، جیسن رائے، ول اسمیڈ، محمد نواز(کپتان)، افتخار احمد، محمد حفیظ، عمر اکمل، ڈین پریٹورئیس، محمد حسنین، نسیم شاہ، ایمل خان