کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 241 رنز درکار

صائم ایوب 74 رنز بنا کر ڈیوین پریٹوریس کی بال پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے پی ایس ایل کی پہلی سنچری بناتے ہوئے 65 گیندوں پر 115 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنا لیے۔ قبل ازیں پی ایس ایل 8 کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پشاور زلمی نے اب تک 7 میچز کھیلے جن میں سے 4 جیتے 3 ہارے اور پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 8 میچ کھیل چکی ہے، اس نے 2 میچ جیتے جبکہ 6 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، گلیڈی ایٹرز 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہیں۔