پاکستان میں متعین امریکی سفیرکیمرون منٹر نے رواں سال عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق پاکستان میں بطورسفیرتعینات کیمرون منٹراپنی تین سالہ مدت ملازمت مکمل ہونےسےقبل ہی عہدہ چھوڑدیں گے۔ اوباما انتظامیہ نے کیمرون منٹر کو اکتوبر دوہزاردس میں این ڈبلیو پیٹرسن کے بعد پاکستان میں سفیر مقرر کیا تھا۔ اخبار کے مطابق پاکستان میں سلالہ چیک پوسٹ پر حملے اور ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے معاملے پر کیمرون منٹر اور اوباما انتظامیہ کے درمیان تنازعہ تھا۔ امریکی سفیر اپنی حکومت کے بعض اقدامات پر ناراض بھی ہیں۔ دوسری جانب اوباما انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق کیمرون منٹر پاکستان کیلئے موزوں سفیر نہیں تھے۔ کیمرون منٹرکی جگہ دوہزارگیارہ تک متحدہ عرب امارات میںسفارتکا رہنےوالےرچرڈ اولسن کوسفیرمقرر کیاجائیگا۔