اسلام آبادمیں ڈاکوؤں نے عملے کو یرغمال بناکر نجی بینک سے بھاری رقم لوٹ لی، ملزمان جاتے ہوئے بینک کو باہرسے تالے بھی لگا گئے
تھانہ ترنول پولیس کے مطابق مسلح ڈاکوفتح جھنگ روڈ پرواقع نجی بینک میں داخل ہوئے اوراسلحہ کی نوک پرعملے کو یرغمال بنا کر بینک سے تقریبا تیس لاکھ روپے لوٹ لئے، ڈاکوؤں نے واردات کے بعد عملے کو بینک کے اندر ہی بند کر کے باہر سے تالے لگادیئے اورخود فرارہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور بینک کے شیشے توڑکر عملے کو باہر نکا لا ۔تھانہ ترنول پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔