ملک کے اکثر حصے آج بھی گرمی کی لپیٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت مزید دو روز تک برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دوسے تین روز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخواہ اور سندھ کے بعض علاقوں میں دوپہر کے بعد گردآلاد ہوائیں چلنے کا امکان ہےجبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت مزید دو روز تک برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم شمال مشرقی بلوچستان کشمیراوراس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پرتیزہوئیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ گرمی دادو میں پڑی جہاں درجہ حرارت چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔