ایک سڑک کا چار چار بار فیتہ کاٹ کر تبدیلی نہیں آتی ،نوازشریف ادارےمضبوط کریں گے تو پکڑے جائیں گے,عمران خان
سیالکوٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ سنگا پور نے کرپشن کے خلاف کارروائی کی تو ترقی کر گیا لیکن پاکستان کے وزیراعظم کہتے ہیں کہ کرپشن پر ہاتھ ڈالیں تو کوئی اور کام نہیں کر سکتے جس سے ترقی میں رکاوٹ ہوتی ہے،نوازشریف ادارےمضبوط کریں گے تو پکڑے جائیں گے،عمران خان نے کہا کہ ایک طرف عدل و انصاف کا راستہ، دوسری طرف ذلت، انتشار اور جرم کا راستہ ہے، کرپشن کرو،قرضے لو، ٹیکس لگاؤ، یہ تباہی کا راستہ ہے،دوسرا راستہ ہے کہ ادارے مضبوط کریں، نیب میں وزیراعظم کیخلاف تیرہ کیسز ہیں،کرپشن پر ہاتھ نہ ڈالاجائےتو ترقی حکمرانوں کی ہوتی ہے,پنجاب اور سندھ کو کے پی حکومت کی کارکردگی کے موازنے کا چیلنج کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ ایک سڑک کا چار چار بار فیتہ کاٹ کر تبدیلی نہیں آتی،کے پی میں سرکاری ہسپتالوں میں بہتری کا میڈیا نے اعتراف کیا،صوبے میں چونتیس ہزار بچے پرائیوٹ اسکولوں سے سرکاری اسکولوں میں گئے، دوسرے صوبے کے پی جیسا پولیس اور بلدیاتی نظام مانگا رہے ہیں،عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے اسحاق ڈار سے کہا چالیس ارب کے مزید ٹیکس لگاؤ،جب مزید ٹیکس لگیں گے تو مزید مہنگائی ہوگی،قرضے کوئی اور لیتا ہے اور غلامی قوم کرتی ہے