پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیلیسیمیا سے آگاہی کا دن منایا جارہاہے
مونٹاجتھیلیسیمیا موروثی بیماری ہے،،جو والدین سے بچوں کو منتقل ہوتی ہے،،اس بیماری کے دوران خون بننے کاعمل رک جاتا ہے،،اور مریض کو ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق خون لگوانے کی ضرورت پڑتی ہے،،یہ سلسلہ تاحیات جاری رہتاہے،، پاکستان میں غیر سرکاری اندازوں کے مطابق ملک میں ایک کروڑ سے زائد افراد تھیلیسیمیا کی بیماری کاشکار ہیں،،جبکہ ہر سال پانچ ہزار بچے اس موذی مرض کا شکار ہو رہے ہیں،،تھیلیسیمیا سےبچاؤ کا واحد راستہ احتیاط ہے،،اگر شادی سے پہلے تھیلیسیمیا کی اسکریننگ کروالی جائے تو اس بیماری سے بچنے کا امکان پیدا ہو سکتا ہے،،ماہرین کاکہناہے،،کہ تھیلیسیمیا خون کی ایک خطرناک بیماری ہے لیکن آگاہی،،احتیاطی تدابیر اور باقاعدہ علاج سے اس کی پیچیدگیوں سے نہ صرف بچا جا سکتا ہے،،بلکہ مریض قابل ذکر حد تک اور صحت مند زندگی گزار سکتا ہے،،