پشاور میں تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا
پشاور کے علاقے شمشتو میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے بم ڈسوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ بم ڈسوپوزل اسکواڈ نے سکول میں سرچنگ کے دوران ڈھائی کلوگرام وزنی ایک اور بم برآمد کر کے ناکارہ بنادیا تھانہ چمکنی کی حدود خٹکو پل کے قریب سے گزرنے والی سی ٹی ڈی پولیس کو دہشتگردوں نے بم سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ دھماکے سے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کے گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔