گارڈینز آف دا گیلیکسی والیوم ٹو'کی ریلیزکے پہلے ہفتے ہی باکس آفس پرحکمرانی قائم
ہدایتکار جیمز گن کی فلم'گارڈینز آف دا گیلیکسی والیوم ٹو' گزشتہ فلم کا سیکیول ہے، فلم کی کہانی ایسے سپرہیروز سے متعلق ہے جو کائنات کو بچانے کے لیے مختلف سیاروں کا سفرکرتے ہیں اور کئی خطرات سے نمٹتے ہیں۔ فلم تین دن میں چودہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلے نمبرپر موجود ہے۔ہالی وڈ کی ایکشن فلم "دی فیٹ آف دی فیوریئس" رواں ہفتے باکس آفس پر دوسرے نمبر پر موجود ہے، ڈیوائن جانسن، جیسن سٹیتھم اور وین ڈیزل کے ایکشن سے بھرپور فلم نے رواں ہفتے مزید چھیاسی لاکھ ڈالر کما لیے، تھرلر فلم مجموعی طور پر بیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر بٹور چکی ہے۔تھری ڈی اینی میٹڈ فلم'دا باس بے بی' ایک بار پھر ٹاپ تھری میں شمامل ہو گئی، کامیڈی فیملی مووی مجموعی طور پرپندرہ کروڑ چھپن لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔