فرانس کی صدارت کا تاج اعتدال پسند امیدوار کے سر سج گیا
فرانس میں نئے حکمران کے انتخاب کے دوسرے اور فائنل راؤنڈ میں جیت مقدر بنی اعتدال پسند امیدوار ایمونئیل میکرون کی،، جنہوں نے پینسٹھ اعشاریہ پانچ فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کی مخالف قدامت پسند خاتون امیدوار میرین لے پین کو چونتیس اعشاریہ پانچ فیصد ووٹ ملےمیکرون کی جیت کے اعلان کے ساتھ ہی ان کے حامیوں نے ملک بھر میں جشن منانے کا سلسلہ شروع کردیا،،دوسری جانب میرین لے پین نے اپنی شکست کو تسلیم کرلیا، انھوں نے اعتراف کیا کہ صدارتی انتخاب کے نتائج تاریخی ہیں،،،صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ پینسٹھ فیصد تک ریکارڈ کیا گیا،، حالیہ دہشت گرد واقعات کے تناظر میں انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی، پچاس ہزار سے زائد اضافی پولیس اہلکاروں کے علاوہ ہزاروں فی بھی عوامی مقامات سمیت اہم عمارتوں پر تعینات کیے گئے تھے