افغانستان میں عسکریت پسند تنظیم داعش کا سربراہ عبدالحسیب صوبہ ننگرہار میں فورسز کے آپریشن کے دوران مارا گیا :اشرف غنی
افغان صدر نے دعوٰی کیا ہے کہ افغانستان میں عسکریت پسند تنظیم داعش کا سربراہ عبدالحسیب مارا گیا ہے ،، عبدالحسیب کو گذشتہ سال حافظ سعید خان کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد افغانستان میں داعش کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا،، عبدالحسیب کابل کے مرکزی ملٹری ہسپتال میں ہونے والے حملے سمیت افغانستان میں ہونے والے کئی ہائی پروفائل حملوں کے احکامات جاری کرچکا تھا،، گذشتہ ماہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان نے بھی عبدالحسیب کی ننگرہار میں مارے جانے کی خبر دی تھی ،، لیکن اب افغان حکومت کی جانب سے بھی تصدیق کر دی گئی ہے ،، اس حملے میں 94 جنگجوؤں سمیت 4 کمانڈر ہلاک ہوئے تھے،، واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار کو داعش کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، جہاں داعش کے 600 سے 800 جنگجو موجود ہیں،،