ملک کے 88اضلاع میں مردم شماری کا پہلا مرحلہ جاری ہے
ملک میں چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے کو دو بلاکس میں تقسیم کیا گیا، دوسرے مرحلے میں دوسرے بلاک کے لئے خانہ شماری 11 مئی سے 13 مئی تک ہو گی جبکہ مردم شماری 14 مئی سے 24 مئی تک ہو گی۔ اسلام آباد کو خانہ و مردم شماری کے لئے 1304 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں 644 شہری اور 660 دیہی بلاکس شامل ہیں۔ دوسرے مرحلے میں خیبر پختونخوا کے 9109 بلاکس، فاٹا کے 3543، پنجاب کے 46454، سندھ کے 20833، بلوچستان کے 4475، آزاد جموں و کشمیر 1579 اور گلگت بلتستان کے 526 بلاکس شامل ہیں۔ دوسرے مرحلے میں پنجاب اور سندھ کے 21، 21 اضلاع، خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع، بلوچستان کے 17 اضلاع، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پانچ پانچ اضلاع اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مردم و خانہ شماری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں کے علاوہ وفاق کے زیرانتظام دیگر تمام قبائلی علاقہ جات میں چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کا عمل معمول کے مطابق مکمل ہوگا۔ دوسری جانب بلوچستان میں دوسرے مرحلے کے پندرہ اضلاع میں مردم شماری کا عمل جاری رہا،،، قلعہ عبداللہ اورقلعہ سیف اللہ میں سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے مردم شماری کاعمل معطل ہے،