نیپال میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو دوسری بار سر کرنے والا 85 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا
شرچن نامی نیپالی کو پیما نے 76 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ مائونٹ ایورسٹ سر کر کے معمرترین کو ہ پیما کا ریکارڈ قائم کیا تھا، اس کے بعد شرچن کا ریکارڈ جاپانی 80 سالہ کوہ پیما نے 2013 میں توڑا، جس کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے ان دنوں شرچن مائونٹ ایورسٹ کو سر کر نے کے لئے بلندو بالا پہاڑ کے ایک بیس کیمپ پر موجود تھے کہ ان کی ہلاکت کی اطلاع مو صول ہو گئی،شخص کی لاش کو ہیلی کاپٹر کےذریعےکٹھمنڈولایا گیا،آخری رسومات میں خاندان،دوست احباب سمیت سینکڑوں حامیوں نے شرکت کی، تاہم موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی،،