الیکشن کمیشن نےپی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کےدائرہ سماعت پرفیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف کا موقف مسترد
الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا معاملہ اور پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی،،، چیف الیکشن کمشنر نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا،الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کےمعاملےکوپارٹی فنڈنگ کیس سےالگ کردیا،،، عمران خان کو پارٹی فنڈنگ سے متعلق جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دی گئی ہے،، چیف الیکشن کمشنرسردار محمد رضا خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کا مکمل اختیار ہے، عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت الگ کریں گے، عمران خان کے خلاف توہین عدالت اور پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت سترہ مئی تک ملتوی کردی گئی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک رکن پر پابندی لگا کر قانون کی خلاف ورزی کر رہاہے، اکبر ایس بابر کے اعتراضات میں کوئی وزن نہیں، وہ خود ن لیگ کے ٹکڑوں پر پل رہے ہیں،،، اکبر ایس بابر پارٹی کے بانی رکن نہیں،انہوں نے پارٹی قائدین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تهے، جس پر پارٹی سے نکالادرخواست گزار اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک مثال دیں جب اپنے ایک دعوے پر بھی عمل کیا ،، عمران خان نے کل بھی تقریر میں اسلام کے سنہرے دور کاذکر کیا،، تحریک انصاف کو انصاف کےنعرے پر خیبرپختونخوا میں ووٹ ملا، لیکن اب وہ اپنی منزل سے ہٹ چکی ہے عمران خان سب سے پہلے خود کو احتساب کیلیے پیش کریں