عمران خان کی منی ٹریل غائب ہے۔ پی ٹی آئی والے الیکشن کمیشن سے بھاگ رہے ہیں: دانیال عزیز
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان منی ٹریل سے متعلق جھوٹ پرجھوٹ بول رہے ہیں۔ وہ اپنی جائیدادوں کے بارے میں بھی واضح جواب نہیں دیتے۔ آئین میں موجود ہے کہ فارن فنڈنگ کرنے والی جماعت کی سیاسی حیثیت ختم کردی جائیگی۔ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کی اور سپریم کورٹ میں تسلیم بھی کیا۔ بیرونی فنڈنگ سے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے یہ سلسلہ زرداری حکومت سے جاری ہے
انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے زرداری حکومت ہٹانے کیلئے بھی فنڈنگ لی ۔ انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ دہری شہریت کے حامل افراد نے فنڈنگ دی۔ ۔عمران خان نے ہمیشہ چور مچائے شور کی پالیسی پر عمل کیا۔ سوچنا پڑے گا کن کےاشاروں پر ناچ گانا ہو رہا ہے۔