کراچی کے علاقے منظور کالونی میں سکول وین الٹنے سے 3 بچیوں سمیت 5 افراد ذخمی
کراچی میں صبح سویرے منظور کالونی کے علاقے کشمیر پلازہ کے قریب سکول وین تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرا نے کے بعد الٹ گئی ،،،۔۔حادثے کے نتیجےمیں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی اور بچیوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں علیشبہ ،انعم، مصباح، صائمہ اور افتخار شامل ہیں ،،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔۔۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے