افغان سفیر نے چمن واقعے میں پچاس فوجیوں کی ہلاکت کو مسترد کردیا
افغانستان کے پاکستان میں سفیر عمر زخیلوال نے آئی جی ایف سی کی جانب سے چمن فائرنگ واقعے کے جواب میں پچاس افغان فوجیوں کی ہلاکت اور سو سے زائد زخمیوں کے دعوے کو مسترد کردیا ہے ،اپنی ٹویٹ میں افغان سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے جھڑپوں میں ان کے صرف دو فوجی مارے گئے جبکہ سات شدید زخمی ہوئے۔افغان سفیر نے کہا کہ دو فوجی جوانوں کی ہلاکت بھی افغانستان کا بہت بڑا نقصان ہے ، عمر زخیلوال نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ایک دوسرے کے لئے بہت اہم ہیں۔، گزشتہ روز آئی جی ایف سی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ افغان فورسز کی جانب سے چمن میں جارحیت کے جواب میں پچاس سے زائد افغان فوجی مارے گئے جبکہ سو سے زائد زخمی ہوئے،،فائرنگ سے پانچ پوسٹیں بھی تباہ ہوگئیں