کراچی میں دل کے مریضوں کو فوری طبی امداد دینے کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹ قائم کردیا گیا
قومی ادارہ برائے امراض اور برطانیہ کی این جی او کی جانب سے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دل کے امراض سے بچاو کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹ قائم کیا گیا ہے ،، جس پر تقریباً ایک ملین برطانوی پاونڈزکی لاگت آئی ہے ،،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ سکندر میندروکا کہناتھا کہ ہیلتھ یونٹ کے قیام سے دل کے امراض پر قابو پانے میں مدد ملے گی ،انھوں نے یقین دلایا کہ سندھ حکومت موبائل ہیلتھ یونٹ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی سکندر مہندرو کامزید کہناتھا کہ سندھ حکومت کراچی میں چکن گونیا کے خاتمے کیلے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر کا کہناتھا کہ کراچی میں بلدیہ عظمی کے تحت چلنے والے اسپتالوں میں صحت کی سہولیات کو بہتر کیاجارہاہے ،،انکا کہناتھا کہ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی اور دیگر آلات کوجلداپ گریڈ کیا جائے گا موبائل ہیلتھ یونٹ میں بیک وقت 3 مریضوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں ،،،مریضوں کے لئے ایک اسپیشلسٹ ڈاکٹراور ایمبولنس سروس بھی یونٹ میں شامل ہے ،،،،کیمرا مین وسیم کے ساتھ یاسر سلیم وقت نیوز کراچی ۔