علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ و طالبات کو کتابوں اور درسی مواد کی ترسیل کر دی۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک ایف اے اور بی اے پروگرامز کے 2 لاکھ 30 ہزار طلبہ و طالبات کو کتابوں اور درسی مواد کی ترسیل کر دی۔ شعبہ مینلگ کے انچارج کے مطابق سمسٹر بہار2017ءمیں ریکارڈ داخلے ہوئے ہیں اور ترسیل کتب کا کام بروقت مکمل کرنا ایک بڑا چیلنج تھا لیکن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کتابوں کی ترسیل کے مراحل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی واضح ہدایات دی ہیں اور اس عمل کو مکمل کرنے کے لئے ایک ٹائم فریم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ شیڈول کے اندر ترسیل کتب کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے شعبہ ترسیل کتب نے کام ہنگامی بنیادوں پر تیز کردیا ہے اور امید ہے کہ رواں ہفتے میں میٹرک ¾ ایف اے اور بی اے پروگرامز میں داخل تمام طلبہ و طالبات کو کتابوں کی ترسیل کا عمل مکمل کرلیا جائے گا جبکہ آئندہ ہفتے سے پوسٹ گریجویٹ اور ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز کی کتابوں کی ترسیل کا عمل شروع کردیا جائے گا ¾ میلنگ سیکشن کے کارکن 2۔شفٹوں میں صبح 8۔بجے سے شام 7 بجے تک اس کام میں مصروف رہتے ہیں۔ علاوہ ازیںکتابوں کی ترسیل کے مراحل کی معلومات کے لئے "کمپیوٹرائزڈ ٹریکنگ نظام" بھی شروع کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی نے ایک نئی ویب سائٹ mailing.aiou.edu.pk بھی متعارف کرادی ہے۔داخلوں کے امیدوار اس نئی ویب سائٹ کے ذریعہ آسانی سے میل بکس میں اپنا رول نمبر یا داخلہ فیس کا چالان نمبر درج کرکے یونیورسٹی کی جانب سے انہیں ارسال کی جانے والی درسی کتابوں کے ترسیلی مراحل کے بارے میں تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں۔درسی کتابوں کی ترسیل میںتاخیر کی صورت میں طلبہ کو نزدیک ترین ڈاکخانے سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کتابوں کی ترسیل میں تاخیر کی صورت میں طلبہ یونیورسٹی کی ہیلپ لائن کے فون نمبر 051-111-112-468 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں طلبہ ای میل ایڈریس mailing@aiou.edu.pkپر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔