عمران خان کو معافی مانگنے کی عادت پڑ گئی ہے، خان صاحب الزام لگاتے ہیں اور پھر معافی مانگ لیتے ہیں.وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن کے فیصلوں کیخلاف عدالتوں سے حکم امتناعی مانگتے ہیں۔ جھوٹا الزام لگانے پر عمران خان کو شہبازشریف کی جانب نوٹس موصول ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو معافی مانگنے کی عادت پڑ گئی ہے، عمران خان پہلے الزام لگاتے ہیں اور پھر معافی مانگ لیتے ہیں۔ عمران خان جلسے کرکے سپریم کورٹ سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں, انہوں نے کہا کہ عمران خان پر اٹھنے والے سوالات سے متعلق پوری قوم جواب کی منتظر ہے۔الیکشن کمیشن نے خود کہا کہ عمران خان اداروں کی تضحیک کرتے ہیں۔ دوسروں پر الزامات لگانے والے جواب دینے الیکشن کمیشن یا سپریم کورٹ میں کیوں نہیں آتے, مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان نے گزشتہ چار سال میں جو کچھ کیا عوام ان سے بدلہ لیں گے، اداروں کی تضحیک اورکسی پر بہتان لگانا گناہ ہے