اینٹی کرپشن کوڈ کی ممکنہ خلاف ورزی پر نوجوان کرکٹر محمد نواز کو نوٹس جاری کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق بورڈ کے سکیورٹی اور نگرانی کے شعبے نے محمد نواز کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل چار اعشاریہ تین کے تحت نوٹس بھیجا ہے، نوٹس کے بعد محمد نواز کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی ممکنہ طور پر خلاف ورزی کرنے پر بورڈ کے سکیورٹی اور نگرانی کے شعبے کے سامنے پیش ہونا ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے اس لیے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی جائے گی،پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور شرجیل خان سے سپاٹ فکسنگ کے معاملے میں تحقیقات کر رہا ہے