لبنان میں نوسال بعد ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حزب اللہ کو فتح حاصل ہو گئی
لبنان میں نوسال بعد ہونے والے پارلیمانی انتخابات نے حریری دور حکومت ختم کر دیا ،، انتخابات میں حزب اللہ کو کامیابی حاصل ہو گئی، موجودہ وزیراعظم سعد حریری کی جماعت کا حزب اللہ اور اتحادیوں سے سخت مقابلہ تھا ،، انتخابات میں ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا ،، 128 نشستوں کیلئے ہونے والی پولنگ میں حزب اللہ اوراتحادیوں نے زیادہ سیٹیں جیت لیں،،فتح کے بعد اپنے ایک پیغام میں حسن نصراللہ نے کہا کہ لبنان کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ، انتخابی نتائج ہماری امیدوں کے مطابق آئے،، حزب اللہ اور اتحادیوں نے اس کامیابی کو ملکی فتح قراردیا ہے،واضح رہے کہ 2009 سے 2018 تک لبنان کئی مرتبہ سیاسی بحران کا شکار رہا ، کچھ عرصہ قبل موجودہ وزیراعظم سعد حریری خفیہ طور پر سعودی عرب میں غائب ہو گئے تھے جہاں سے انھوں نے استعفیٰ بھی بھیج دیا تھا ،، تاہم بعد میں صدر کی کوششوں سے حریری نے اپنا فیصلہ واپس لیا تھا،، جس سے حریری پر عوام کا بھروسہ کم ہونے لگا تھا