ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھتا دکھائی دے رہا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو ا لیکشن تک ماحول ٹھنڈا رکھنا ہو گا:شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نجی پرواز کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ پہنچے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر ہونے والی فائرنگ کا واقعہ تلخ ہے، فائرنگ اور ایسے دوسرے واقعات سے ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھتا دکھائی دے رہا ہے، اگر مستقبل میں ایسے ایک دو اور واقعات ہوگئے تو الیکشن ملتو ی ہوسکتے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن تک ماحول ٹھنڈا رکھنا ہوگا، مسلم لیگ ن کو اب سمجھ آئی ہے کہ وہ کس سمت میں جارہے ہیں ایسے میں جلسے کر نے کا حق وہ رکھتے ہیں اور انہیں مزید جلسے کرنے بھی چاہیے۔ انہوں نے کراچی میں تصادم کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی