ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر شاداب خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
آل راؤنڈر شاداب خان نے بہترین باؤلنگ سے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرادیا، نوجوان کرکٹر اکانوے سال بعد کم عمری میں 10 فرسٹ کلاس وکٹیں لینے والے پہلے لیگ اسپنر بن گئے، پاکستانی سٹار نے نارتھمپٹن شائر سے میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے پہلی اننگ میں شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے چھ جبکہ دوسری اننگ میں چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاداب اور اسد شفیق کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت پاکستان نے نارتھمپٹن کو نو وکٹوں سے شکست دی، ان سے قبل 1927 میں نیوزی لینڈ کے بل میرٹ نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا ،