چیف جسٹس کا قائداعظم سولراور بھکی پاور پلانٹ سے بجلی کی عدم پیداوار پر نوٹس
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے قائداعظم سولر تھرمل اور بھکی پاور پلانٹ سے بجلی کی عدم پیداوار پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے وفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔منگل کوسپریم کورٹ میں مختلف مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے بھکی پاور پلانٹ اور قائداعظم سولر تھرمل پلانٹ سے بھلی کی پیداوار نہ ہونے سے متعلق وفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بھکی پاورپلانٹ سے ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں ہوئی، پنجاب نے پاور کمپنیاں بنائیں اس پر جواب دیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بعض اور بھی پاور پراجیکٹس کا بھی کیس آ رہا ہے۔