تحریک انصاف سندھ میں انتہائی تیزی سے مقبول ہورہی ہے
سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹویٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی جانب سے پی ٹی آئی کے کیمپ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شب کراچی میں ہمارے جلسہ کیمپ پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا حملہ انتہائی قابل مذمت ہے،عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت تحریک انصاف کے لوگوں پر تشدد کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سندھ میں انتہائی تیزی سے مقبول ہورہی ہے،،،پیپلز پارٹی کا مسلح حملہ سندھ میں تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہونے کی علامت ہے