داتا دربار خود کش حملہ:عثمان بزدار نے بھکر، سرگودھا اور شیخوپورہ کے دورے منسوخ کر دیے
وزیر اعلیٰ پنجاب نے داتا دربار کے باہر خود کش حملے کے بعد بھکر، سرگودھا اور شیخوپورہ کے دورے منسوخ کر دیے۔بدھ کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ کر کے رمضان بازاروں اور گندم کے مراکز کا جائزہ لینا تھا تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی بھکر، سرگودھا اور شیخوپورہ کے دورے منسوخ کر دیے۔انہوں نے امن وامان سے متعلق اجلاس بھی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں طلب کر لیا۔