ملک دشمن عناصر پاکستان میں بدامنی اور خوف پھیلانا چاہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں بدامنی اور خوف پھیلانا چاہتے ہیںداتا دربار دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ ماہ مقدس رمضان میں روزہ دارسیکورٹی فورسز جوانوں پر بزدلانہ وار کیاگیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حملہ میں شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہے، اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے حملہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں بدامنی اور خوف پھیلانا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک کے اجتماعات کے لئے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کرئے۔