چوہدری افضال ڈھل سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر کمیونٹی راہنماؤں کا اظہار افسوس

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما چوہدری افضال ڈھل کے بڑے بھائی ، پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری رزاق ڈھل کے کزن چوہدری الیاس ڈھل پیرس میں وفات پاگئے ، چوہدری الیاس ڈھل کی وفات پر کمیونٹی راہنماؤں نے ان کے بھائی چوہدری افضال ڈھل اور فیملی سے اظہار تعزیت کیا۔ کمیونٹی راہنماؤں کا کہنا تھا کہ چوہدری الیاس ڈھل کی وفات ڈھل فیملی کا بہت بڑا نقصان ہے ، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا تا دیر پر نہیں ہوگا۔ چوہدری الیاس ڈھل مرحوم خوش مزاج اور درد دل رکھنے والے انسان تھے ، اور ڈھل فیملی کے باہمی اتحاد و اتفاق میں ان کا مرکزی کردار تھا، اللہ تعالٰی ان کے درجات بلند فرمائے اور تمام ڈھل خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اظہار تعزیت کرنے والے کمیونٹی راہنماؤں میں تحریک انصاف فرانس کے قائم مقام صدر شیخ نعمت اللہ ، چئیرمین پی ٹی آئی فرانس چوہدری گلزار لنگڑیال ، ممتاز بزنس مین اور شمع انٹرنیشنل کے مالک سردار ظہور اقبال ، کمیونٹی راہنما چوہدری افضال گڑھا منتاں ، جنرل سیکریٹری تحریک انصاف چوہدری اعجاز جٹ ، سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اکرام اللہ رانجھا ، تحریک انصاف کے سینئر راہنما بزنس مین چوہدری آصف ، پی پی پی فرانس کے سینئر راہنما مرزا عتیق ، ممتاز بزنس میں ملک وجاہت حسین ، چوہدری زوہیب گجر و دیگر شامل تھے۔