صومالیہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی، 16 افراد ہلاک، 2لاکھ بے گھر

افریقی ملک صومالیہ میں تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 2 لاکھ سے زائد متاثر ہوئے ۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے رابطہ مرکز''اوچا'' کے مطابق کہ صومالیہ میں سیلاب کے نتیجے میں 16افراد ہلاک ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ سیلابی ریلے کے نتیجے میں 2 ہزار سے زائدکھیتوں میں کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں صومالیہ میں حالیہ بے موسمی بارشوں کے نتیجے میں نہ صرف سیلاب سے تباہی ہو رہی ہے بلکہ اس کے نتیجے میں کئی خطرناک وبائیں بھی جنم لے سکتی ہیں۔اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت''الفائو''' کے مطابق وسط مئی میں سیلاب کے خطرے کی سطح درمیانی سے بلند ترین ہوسکتی ہے۔