گورنرسندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا
گورنرسندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ،عمران اسماعیل نے تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کردی ، وہ 27 اپریل سے قرنطینہ میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا، ، عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دوسرا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ میری توقعات کے برخلاف ایک بار پھر میری رپورٹ مثبت آئی ہے۔ میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے لئے دعا کی۔ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عمران اسماعیل نے تمام چاہنے والوں سے دعاوَں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مجھے اس بیماری سے لڑنے کی طاقت اور ہمت دی اور میں صحت یاب ہوں گا۔خیال رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل میں 27 اپریل کو کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، بعد ازاں کرونا وائرس ٹیسٹ کروانے پر وہ مثبت نکلا تھا جس کے بعد گورنر سندھ نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میری والدہ آئی تھیں اور ہم نے مل کر افطار کیا، والدہ کے جانے کے بعد بخار ہوا جس کے بعد ٹیسٹ کروانے کا سوچا۔وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحتیابی کی دعا بھی کی تھی۔