یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہری کا انگور کا باغ تباہ کردیا

فلسطین میں یہودی آباد کاروں نے غرب اردن کے جنوبی شہربیت لحم میں خضر کے مقام پر فلسطینیوں کے ایک انگور کے باغ پریلغار کرکے باغ میں موجود 450 قیمتی اور پھل دار پودے کاٹ ڈالے۔عینی شاہدین کے مطابق یہود ی آباد کاروں نے بیت لحم میں الخضر کے مقام پر انگوروں کے ایک باغ پر ہفتے میں دوسری بار حملہ کیا، پانی کھول دیا جس کے نتیجے میں باغ میں موجود انگور کے پھل دار پودے تباہ ہوگئے۔فلسطینی شہریوں نے بتایا کہ فلسطینی کسانوں کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔ یہودی آباد کاروں کے انتقامی حربے میں درجنوں دونم رقبے پرپھیلے باغات تباہ ہوگئے۔