سرگودھا… گندم کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کیلئے سرگودھا سمیت 14 اضلاع کی 46 انٹر چینجز پر اہلکار تعینات

سرگودھا (صباح نیوز)حکومت پنجاب نے گندم کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کیلئے 300 سو زائد رینجرز اہلکار 1 ماہ تک سرگودھا سمیت 14 اضلاع کی 46 انٹر چینجز پر 3شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکرٹری فوڈز کی درخواست پر سرگودھا سمیت ایسا 14 اضلاع جنکو موٹروے لگتی ہے وہاں سے گندم کی دوسرے اضلاع سمیت بین الطوبائی نقل و حمل دیکھی گئی ، بلکہ سرگودھا ڈویژن کے ضلع بھکر سے صوبہ کے پی کے بھجوائی گئی تھی جس پر ڈی ایف سی مسعود الحق کو معطل کرکے اتکوائری شروع کردی گئی ہے ، جبکہ سیکرٹری فوڈ پنجاب نے سرگودھا ، بھکر ، پاکپتن اور لیہ کے 4 ڈی ایف او کو معطل کرکے ان کی جگہ نئے افسران تعینات کر دے ہیں ، اس طرح دیگر اضلاع سے گندم غیر قانونی طور نقل و حمل ہونے پر سیکرٹری فوڈ پنجاب نے حکومت سے اقدامات کرنے کی شفارشات ارسال کی تھی جس پر وزیراعلی کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ نے پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ کے 14 اضلاع میں گندم کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کیلئے 300 سو زائد رینجرز اہلکار 1 ماہ کیلئے موٹروے کی 46 انڑ چیجنز پر 3شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دیں گئے۔یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے گندم کی کٹائی کے باعث ایک ضلع سے دوسرے ضلع اور بین الطوبائی پابندی عائد کر رکھی ہے۔mk