امریکہ اورروس کے صدور کا کوروناوائرس کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

امریکہ اورروس کے صدورنے کوروناوائرس اورہتھیاروں کی روک تھام سمیت متعدد امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ایک بیان میں وائٹ ہائوس نے کہاہے کہ اپنے روس کے ہم منصب ولادی میرپیوٹن سے ٹیلیفون پرگفتگوکرتے ہوئے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ہتھیاروں کی روک تھام کے لئے اپنی خواہش ظاہر کی جس کاروس اورچین دونوں پراطلاق ہو۔انہوں نے اس بات کااعادہ کیاکہ امریکہ موثرہتھیاروں کی روک تھام کے لئے پرعزم ہے اور ہتھیاروں کی مہنگی دوڑ سے گریزکرنے کے معاملے پرمزید بات چیت کاخواہاں ہے۔روس نے ایک بیان میں کہاہے کہ امریکہ کی طرف سے یہ تجویزدی گئی ہے کہ روس کے لئے طبی آلات کاایک جہازبھیجاجائے تاکہ اسے کوروناوائرس کی وبا پرقابوپانے میں مدد مل سکے۔بیان میں کہاگیا ہے کہ دونوں رہنمائوں نے تیل کی عالمی منڈی کی صورتحال سمیت دوسرے امورپرتبادلہ خیال کیا