نوشہرہ ،بجلی کی بندش کا دورانیہ طویل ،روزہ دار بلبلا اٹھے

نوشہرہ (صباح نیوز)نوشہرہ سٹی گرڈ سٹیشن میں132کے وی ٹرانسفارمر کی خرابی سے نوشہرہ کلاں میں رمضان المبارک کی بابرکت مہینے میں بجلی کی طویل بریک ڈائون روزہ دار گرمی سے بلبلا اٹھے جبکہ نوشہرہ بھر کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض بھی بجلی نہ ہونے سے پریشان ہیں تفصیلات کے مطابق نوشہرہ سٹی میں بجلی گرڈ سٹیشن میں گذشتہ رات 132کے وی ٹرانسفارمر میں فنی خرابی رونما ہوئی ہے پیسکو کے متعلقہ ذمہ دار اس فنی خرابی کو درست کرنے کیلئے اپنے کام میں مصرف عمل ہیں لیکن اس کے باوجود فنی خرابی کو درست کرنے میں 4سے 5دن لگ سکتے ہیں جبکہ ماہ رمضان کے مقدس و بابرکت مہینے میں بجلی کی طویل بریک ڈائون سے نہ صرف عام صارفین بلکہ نوشہرہ کلاں میں ضلع کے دو بڑے ہسپتال قاضی میڈیکل کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں سمیت عام بیماریوں میں مبتلا مریض بھی گرمی سے بلبلا اٹھے ہیں اس سلسلے میں نوشہرہ کلاں کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ نوشہرہ سٹی گرڈ سٹیشن میں واقع 132کے وی ٹرانسفارمر کو جلد از جلد ٹھیک کیا جائے جبکہ محکمہ واپڈا کی بجلی ترسیل کمپنی پیسکو نوشہرہ سٹی کے ذمہ داروں نے کہا کہ نوشہرہ سٹی گرڈسٹیشن میں 132کے وی ٹرانسفارمر میں فنی خرابی کو ٹھیک کرنے میں 4سے 5دن لگ سکتے ہیں ۔mk