حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عوام کو ریلیف فراہم کرے، حامد علی خان

عوامی نیشنل پارٹی نوشہرہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری انجینئر حامد علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ایک طرف کورونا وائرس کی شکل میں وبا پھوٹ پڑی ہے تو دوسری طرف ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام کا جینا اجیرن بنا دی ہے حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انجینئر حامد علی خان نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون سے ملک بھر کے چھوٹے بڑے تاجر سمیت عام شہری بھی متاثر ہوئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے رمضان کے بابرکت مہینے میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے اور فروٹ ، سبزیاں ، دالیں سمیت دیگر اشیا خورد نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں اور عوام کی قوت خرید نہ ہونے کے برابر انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اشیا خورد نوش اور دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرکے عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کریں۔ mk