بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا, میجرسمیت 6جوان شہید،ایک زخمی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں معمول کی پٹرولنگ سے واپسی پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سےحملہ کیا گیا، دھماکے میں پاک فوج کا ایک افسر اور پانچ جوان شہید ہوگئے جبکہ ایک جوان زخمی بھی ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں میجر ندیم عباس بھٹی، نائیک جمشید، لانس نائیک تیمور، لانس نائیک خضر حیات، سپاہی ساجد اور سپاہی ندیم شامل ہیں۔