پاکستان نے موسمیاتی بلیٹن میں آزاد جموں و کشمیراور گلگت بلتستان کو شامل کرنےکابھارتی اقدام مسترد کردیا
پاکستان نے بھارتی ٹیلی ویژن پر موسم کی صورتحال کے بلیٹن میں آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کو شامل کرنے کا بھارتی اقدام سختی سے مستردکردیا ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال بھارت کی طرف سے جاری کیے گئے نام نہاد سیاسی نقشوں کی طرح یہ اقدام بھی غیرقانونی اور حقیقت کے برعکس اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضع خلاف ورزی ہے ۔ترجمان نے اسے بھارت کا ایک اور شر انگیز اقدام اور غیرذمہ دارانہ روئیے کی مثال قراردیا ۔